shafiq Qureshi

جس لائحہ عمل کا اعلان پنجاب ایسوسی ایشن کرے گی وہ تمام تنظیموں کا متفقہ فیصلہ ہوگا:محمد شفیق قریشی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ آل پنجاب نانبائی ایسوسی ایشن لاہور نے جو اعلان کیا ہے کہ اور حکومت پنجاب کو 10دن کی مہلت دی ہے اسی طرح آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن بھی حکومت پنجاب کو دس دن کی مہلت دیتی ہے جو لائحہ عمل کا اعلان پنجاب ایسوسی ایشن کرے گی وہ تمام تنظیموں کا متفقہ فیصلہ ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ آٹا فائن اور میدہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری خوشید قریشی سینئر نائب صدر سردار مشتاق،گل خان، گل والی خان، عمران قریشی، امین قریشی، ضیاء الرحمن، نائب صدور ارشد قریشی،سردار شرین، شکیل عباسی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ محمد شفیق قریشی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر آٹا ،فائن اور میدہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کاروباری افراد کی قوت خریدکم ہوتی جارہی ہے دوسری طرف سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جس کی وجہ سے مہنگا ایل پی جی سلنڈر ان خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت پنجاب کو شنوائی نہیں کر رہی ان حالات میں کاروباد کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے ہم حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں کو فی الفور کنٹرول کیا جائے اگر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے پنجاب بھر کے نانبائیوں کے مسائل حل نہ کئے تو 10دن کی ڈیڈ لائن کے بعد پنجاب کی تمام تنظیموں کی باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دینے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ پر ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں