مری :سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی

مری(بیورو رپورٹ ) لوئر موہڑہ بڑا ہوتر کےقریب سکول کے بچوں کو لے جانے والی سوزوکی بولان حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی،پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کے مطابق مری کے نواحی لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب ایک سوزوکی بولان جس میں سکول کے بچے سوار تھے، بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور حادثے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی۔
ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں سوار بچوں کو بحفاظت باہر نکالا۔ حادثے کے نتیجے میں دارِ ارقم اور سرکاری سکول کے 10 بچے جھلس کر زخمی ہوئے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید طبی امداد کے لیے سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں