مری ایلیٹ پولیس کی گاڑی کو حادثہ، متعدد افراد زخمی

مری(بیورو رپورٹ)مری میں ایلیٹ پولیس کی گاڑی مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان سے جا ٹکرائی اور ایک سوزوکی اے پی وی، ایف ایکس کار، سوزوکی بولان اور موٹر سائیکل متاثر ہوئے۔جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 سے 4 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے واقعے کی باقاعدہ انکوائری ڈی ایس پی مری کو مارک کر دی اور ڈی ایس پی مری کو حادثے کی وجوہات، گاڑی کی تکنیکی حالت، ڈرائیور کے کردار اور تمام متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، حادثے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری یقینی بنائی جائ گی،انکوائری میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔زخمی شہریوں کی طبی امداد اور واقعے کی میرٹ پر تحقیقات اولین ترجیح ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں