مری( بیورو رپورٹ) مری چھتر روڈ بڑوہا چوک کے قریب ایک ٹرک میں اچانک بھڑک اٹھی ۔ڈرائیور آگ بجھاتے ہوئے جھلس گیا ریسکیو 1122 کے زرائع کے مطابق ٹرک میں ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ اس دوران فیول ٹینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ڈرائیورعبدالمتین ٹرک ڈرائیور آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ہاتھ اور چہرہ جھلسنے سے زخمی ہو گیا، جسے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

