مری( بیورو رپورٹ) ضلع مری کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گورنمنٹ کے مقررہ کردہ سبسڈی کے نرخوں کے مطابق سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں یونین کونسل گھوڑاگلی میں آٹے کا کوئی ٹرک نہیں پہنچ سکا تھا۔سی ای او میڈیا زون نیٹ ورک راجہ افضال سلیم نے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب دلوائی جس کے بعد جلد از جلد گھوڑاگلی میں سستے آٹے عوام کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
