ضلع مری میں دو نئے تھانوں کے قیام کی منظوری

مری(بیورو رپورٹ) ضلع مری میں دو نئے تھانوں کی منظوری۔ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا کی کوششوں سے ضلع مری میں امن و امان کی بہتری اور جرائم کے خاتمے کے لیے دوپولیس اسٹیشن گھوڑاگلی اور کرور کے قیام کی منظوری آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔نئے منظور کردہ گھوڑاگلی پولیس اسٹیشن انتہائی اہم اور حساس مقام پر واقع ہوگا۔جہاں پہلے پولیس چوکی گھوڑاگلی قائم ہے۔گھوڑاگلی پنجاب اور ْصوبہ خیبر پختوانخواہ کی سرحد پر واقع ہے ۔منشیات ، آٹے سمیت دیگر اسمگلنگ اسی راستے سے ہوتی رہی ہے۔ماضی میں اس پولیس چوکی کو ختم کردیا گیا تھا مگر سی ای او میڈیا زون نیٹ ورک راجہ افضال سلیم/ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ آصف شوکت عباسی ، پیپلزپارٹی ضلع مری کے جنرل سیکرٹری ثاقب علی عباسی ،انجمن اتحاد عباسیہ ضلع مری کے صدر شفاعت مقبول عباسی کی کاوششوں اور احتجاج سے یہ پولیس چوکی بحال ہوئی اب اسی پولیس چوکی حساس نوعیت ہونے پر ڈی پی او کی کوششوں سے مکمل تھانے میں اپ گریڈ ہونے کی منظوری ہوگئی یے جس کی زمین کی حدرود کی پہلے ہی نشاندہی ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں