راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن اور انصاف نانبائی ایسوسی ایشن دونوں تنظیموں کے عہدیداران نے آٹا فائن اور میدہ ایل پی جی سلنڈر دیگر استعمال ہونے والی چیزوں کے بڑھتے ہوئے ریٹ اور روٹی کی قیمت فروخت کے حوالے سے طویل مشاورت جس میں یہ طے پایا کہ نانبائیوں کے دن بدن بڑھتے مسائل کے حوالے سے بروز منگل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں سب سے بڑا مسئلہ راولپنڈی شہر میں سرکاری آٹے کی بندش اور روٹی سرکاری ریت پر فروخت کرنا مشکل ہو چکا ہے مزید کاروبار مندی کا شکار ہو رہے ہیں حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نانبائیوں کو روٹی کا نیا ریٹ جاری کرے اور جس طرح نانبائیوں کو سرکاری ریٹ پر آٹا مل رہا تھا وہ بحال کیا جائے ، دونوں تنظیموںکی طرف سے واضح ویڈیو پیغام میں یہ طے پایا کہ بروز منگل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔
