راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تحریک اہلسنت پاکستان ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد و مدرسہ رضویہ لال کڑتی میں فقیدالمثال عظیم الشان امام اہلسنت اعلی حضرت مجدد اعظم کانفرنس کے موقع پر خطیب پاکستان مولانا سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی مدظلہ العالی سے تحریک اہلسنت پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے امیر مولانا میاں ڈاکٹر محمد طیب رضا قادری، مہتمم ادارہ تعلیم الاسلام ممتاز عالم دین مولانا محمد عبداللطیف قادری، مولانا محمد ایوب رضوی، مولانا حافظ محمد کامران اسلم چشتی، زونل خطیب اوقاف مولانا محمد ایاز رضوی، راولپنڈی ڈویژن تحریک صراط مستقیم کے امیر و ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مولانا محمد اشفاق احمد صابری، مولانا داد عالم رضوی ، پاکستان سنی تحریک کے رہنما خطیب اہلسنت مولانا حافظ مظہر اقبال رضوی اور دیگر علما کرام کی ملاقات اس موقع پر اور بعد ازاں مرکزی جامع مسجد و مدرسہ رضویہ لال کڑتی میں منعقدہ عظیم الشان مجدد اعظم کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے مجدد دین و ملت امام اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان قادری کی دینی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حقیقی معنوں میں امام کہلانے کے صحیح مستحق امام احمد رضا قادری ہیں اور وہی اہلسنت کے امام ہیں کوئی بھی علم نہیں جس پر امام اہلسنت نے کوئی کتاب نہ لکھی ہو کہا کہ ہزار سے زائد کتب آپ نے لکھی ہیں اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے جملہ اکابرین اہل علم تھے انہوں نے کہا کہ آئمہ اربعہ اور غوث اعظم استاذ العلما مولانا سید عبدالقادر شاہ جیلانی ، حضرت مولانا مجدد الف ثانی، داتا گنج بخش مولانا علی بن عثمان ہجویری، امام اہلسنت مولانا امام احمد رضا قادری، شیخ محقق مولانا شاہ عبدالحق محدث دہلوی، مولانا فضل حق خیر آبادی، حضور اعلی مولانا سید مہر علی شاہ گولڑوی، محدث اعظم پاکستان استاذالعلمامولاناابو فضل محمد سردار احمد قادری،بانی پاکستان حضرت مولانا سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری، شیر ربانی مولانا شیر محمد شرقپوری، حضرت مولانا خواجہ محمد قمرالدین سیالوی رحمہم اللہ جیسے عظیم بزرگان دین، سب جید عالم دین تھے خود استاذ العلما مولاناسید عبدالقادرشاہ جیلانی فرماتے ہیں کہ میں نے علم پڑھا یہاں تک میں قطب بن گیا جملہ اکابرین علما حق نے مدارس اور مساجد کو تعمیر کیا مساجد میں خود امامت فرمائی اور خود مسند حدیث پر بیٹھ کر قرآن و حدیث پڑھاتے تھے انہوں نے کہایہ سب نفوس قدسیہ دین اسلام کے عالم تھے۔ہمارے ہاں غیر عالم پیر ہیں پیر کا معنی بوڑھا ہے اور انہوں نے کہا کہ خطیب یا کسی بھی عالم دین کا جعلی عامل اور پیرکے پاں کو چھونا یہ علم کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث میں علما کرام کی عظمت و شان کو بیان کیا ہے علما کرام کو چاہیے ہے کہ وہ اپنا مقام پہچانیں انہوں کہا کہ پیری گدی نشینی اسلام میں کوئی عہدہ یااعزاز نہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کریم اور اس کے محبوب کی رضا خوشنودی عالم دین بننے میں ہے قرآن و حدیث میں پیر بننے کی ترغیب نہیں دی ۔
