راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) عباسیہ فائونڈیشن ٹرسٹ کے سربراہ سالار ملت راجہ محمد جان عباسی نے لاہور میں ملت عباسیہ کا شاندار پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد لطیف عباسی اور سفیر احتر عباسی کی تنظیم کیلئے بے شمار خدمات ہیں جو لائق تحسین ہیں وہ عرصہ 10سال سے قوم مسائل حل کروانے اور تنظیم کو مزید فعال کرنے میں نمایاں رول ادا کر رہے ہیں آج کے دور میں کسی کے پاس وقت نہیں ہے ذاتی خرچہ کرکے لاہور کراچی اور دیگر شہروں میں تنظیم کے پروگرام میں شرکت لائق تحسین عمل ہے بالخصوص دس سال سے دستر خوان پر مسلسل حاضری دینا یہ کوئی چھوٹا کام نہیں ،سفیر اختر عباسی ملت عباسیہ کی جان ہیں اور ان کو سفیر ملت کے خطاب سے نوازا گیا تمام تنظیمی ساتھی تنظیم کو فحال کرنے میں اپنا اپنا بھرپورکر دار ادا کریں انہوںنے لاہور میں سی ایم پنجاب کے ایڈوائزر انور بنگش کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ا نہوں نے عباسی قوم پہ بہت اچھے کلمات کہے اور وہ جلوس کی شکل میں پروگرام میں شامل ہوئے ہم ان کے مزید شکر گزار ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ کوئٹہ اور گلگت میں پروگرام کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے بہترین پروگرام کرنے پر منتظمین اور تمام شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا۔
