مری(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ضلع مری میں پرائیویٹ سکولوں کی نئی رجسٹریشن اور تجدید سے متعلق زیرِ التوا درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس دفتر ڈپٹی کمشنر مری میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) ملک راشد نعمت نے کی اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ای اے / سیکرٹری ڈی آر اے سِدرہ بتول، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) بلال حسین پاشاہ، فوکل پرسن (PEPRIS) ناصر سلیم ستی اور ممبر ڈی آر اے ثاقب علی عباسی نے شرکت کی۔سی ای او سِدرہ بتول نے زیرِ التوا درخواستوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ہر کیس کا جائزہ ایس او پیز کے مطابق عمارت کی سیفٹی، این او سی، سٹاف کی قابلیت اور سہولیات کے تناظر میں لیا گیا، جبکہ پہاڑی علاقوں کے سکولوں کو درپیش مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ ڈی ای او / اے ای او ٹیم سات دن کے اندر سائٹ ویریفیکیشن رپورٹس مکمل کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مکمل دستاویزات اور کمپلائنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی رجسٹریشن یا تجدید پروسیس نہیں ہوگی، جبکہ اہل کیسز حتمی منظوری کے لیے ڈی آر اے میں پیش کیے جائیں گے۔سی ای او نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ تعلیم مقررہ مدت میں تمام رپورٹس مکمل کرے گا اور شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔

