مری (بیورو رپورٹ) خطہ کوہسار مری کے نواحی علاقے بیروٹ کلاں سے تعلق رکھنے والے اسامہ علی عباسی کو من جملہ سادات بنوہاشم (فاطمی، علوی، عباسی، جعفری، عقیلی و حارثی) کی نقابت کے مرکزی ادارے و نسابین عراق کی سپریم جنرل کونسل نقابت الاشراف عراق سے اسناد و تصدیقات النسب حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس سے قبل سال 2022ء میں بھی وہ عراق کے نسابین کے 2 ادارہ جات سے اسناد و تصدیقات وصول کرچکے ہیں۔ ان تصدیقات کے بعد ناقدین اور معترضین قبیلہ ڈھونڈ عباسیہ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جاچکی ہے اور تمام اعتراضات باطل قرار پاچکے ہیں۔ الحمدللہ ڈھونڈ عباسیوں کا شجرہ نسب بغداد، عراق کے مرکزی ادارہ جات سے تصدیق شدہ اور یہ قبیلہ ایک رجسٹرڈ قبیلہ کی حیثیت سے سپریم جنرل کونسل میں شامل ہے۔ مزید براں برصغیر پاک و ہند میں آباد تمام عباسی قبائل میں ڈھونڈ عباسی وہ پہلا قبیلہ ہے جسکو تاریخ و نسب پر بین الاقوامی ادارہ جات انساب سے اتنے اعلی درجے کی تصدیقات حاصل ہیں۔

