مری(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کےرہنما صداقت عباسی کے رہاٸش گاہ پر مینگو پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مری کے جنرل سیکرٹری ثاقب علی عباسی تھے جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان مینگوپارٹی میں شریک ہوۓ۔صداقت عباسی نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میں ہرسال آج کے دن کراچی میں مینگو پارٹی کا اہتمام کرتا ہوتا ہوں اس برس مری میں اس مینگو پارٹی کا اہتمام کیا ہے تاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان میں باہمی ربط قاٸم رہے۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مری کے جنرل سیکرٹری ثاقب علی عباسی نے کہا کہ پارٹی نظم کے مطابق ضلع مری میں پاکستان پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔
