مری پولیس چوکی تریٹ نے منشیات فروش گرفتار کرلیا

مری (بیورو رپورٹ) ضلع مری کی پولیس چوکی تریٹ انچارج ابرار حسین ستی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروأٸی کرتے ہوۓ ایک منشیات فروش گرفتار کرکے اس سے 1 کلو 460 گرام چرس برآمد کرلی ۔مری پولیس ترجمان کے مطابق ضلع مری کی پولیس تریٹ کے انچارج اور دیگر عملے نے ایک کامیاب کارواٸی کے دوران وریام عباس ولد غلام عباس، ساکن ڈاکخانہ تریٹ، تحصیل و ضلع مری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 460 گرام چرس برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 493/26 درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا کا کہنا ہے کہ منشیات ایک ناسور ہے جو ہماری نوجوان نسل اور معاشرے کو تباہ کر رہا ہے۔ مری پولیس منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کارواٸیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں