پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مری کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریب

مری (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں صداقت عباسی کی رہاٸش گاہ واقع بانسرہ گلی مری ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مری کے جنرل سیکرٹری ثاقب علی عباسی تھے جب کے دیگر خصوصی مہمانوں میں پاکستان پیپلزپارٹی مری کے عہدیداران اور اہم رہنماٶں میں کامران ریأض عباسی / عاشق جہانگیر عباسی / سردار رجب خان اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے جنرل سیکرٹری ثاقب علی عباسی / کامران عباسی /عاشق جہانگیر عباسی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور قیام پاکستان کے مقاصد اور آزادی کے لیے دی گٸی قربانیوں پر زکر کیا۔اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کے لیے دعاٸیں کی گٸیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں