abbottabad news

ایبٹ آباد، تھانہ لورہ پولیس نے دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا

ایبٹ آباد(سپیشل رپورٹر) تھانہ لورہ پولیس نے دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ لورہ عبدالوحید قریشی کے مطابق مقدمہ علت نمبر 287/26، جرم 302/109 PPC میں نامزد ملزم چنویز عرف چنو ولد محمد یوسف، قوم عباسی، سکنہ بٹکنالہ جو وقوعہ کے بعد روپوش تھا اور اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ہستری شیٹ نمبر APO/227 بھی کھولی گئی تھی۔ تھانہ لورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو علاقہ جنگل کہوئیاں سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک موزر پستول اور ایک 30 بور پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں