مری (بیورورپورٹ) ضلع مری کے تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے مویشی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے 45 ہزار روپے برآمدکرلیے .مری پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں محمد نفیس سرور اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مقدار حسین عرف قادر ولد صداقت حسین، سکنہ بدنیاں ، تحصیل و ضلع کوٹلی ستیاں کو گرفتار کر لیا۔ملزم مویشی چوری میں مقدمہ نمبر 116/26 اور 117/26 میں ملوث پایا گیا، جس کے قبضہ سے مالِ مسروقہ کی رقم 45 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ملزم کے خلاف تھانہ کوٹلی ستیاں میں قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفتیش کے دوران اہم انکشافات اور مزید برآمدگی متوقع ہے۔
