murree police

مری پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کرلیے.

مری (‌بیورورپورٹ) ایس ایچ او تھانہ مری محمد اویس اکرم اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں سے رقم ہتھیانے والے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مری پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان محمد منشا ولد علی اصغر، سکنہ نئی آبادی کوٹ اَتھیال بارہ کہو اسلام آباد اور محمد خورشید ولد چن زیب، سکنہ کٹھان خیل گاؤں، کھنہ بٹگرام، حال موریاں اسلام آباد گاڑی میں سوار ہو کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے اور سڑک پر چلنے والے افراد کو روک کر ان کی تلاشی لینے کے بعد رقم ہتھیا لیتے تھے۔ملزمان کے خلاف تھانہ مری میں وارداتوں کے متعلق مقدمہ نمبر 352/26 اور 287/26 بجرم 379/411 درج تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 90 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔تھانہ مری پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں