murree police

مری پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندےمیں ملوث ایک مرد اور تین خواتین سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مری (بیورورپورٹ)‌مری پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندے اور اس کے لین دین میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مرد اور تین خواتین سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انچارج چوکی بازار زوہیب راشد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی میں ملوث ایک مرد اور تین خواتین کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 470/26، تھانہ مری، بجرم 371-A، 371-B کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور اور ساہیوال سے ہے، جو مری میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے اور اس سے متعلقہ لین دین میں ملوث پائے گئے۔ڈی پی او مری رضا تنویر سپراکا کہنا ہے کہ مری میں جسم فروشی، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مری کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے والے کسی بھی شخص کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
مری پولیس شہریوں اور سیاحوں کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے کو جرائم و سماجی برائیوں سے پاک رکھنے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں