راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فانڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی خصوصی ہدایت پر عوام رابطہ مہم میں تیزی لائی گئی ہے. اس سلسلے میں شعبہ خواتین کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے کرپا این اے 48 میں خواتین کی کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان عوامی قوت پارٹی کی شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس اور ممبر عشرت بی نے علاقے کی خواتین سے ملاقات کی۔ یہ کارنر میٹنگ مقامی رہنما راجہ ادیب اور ابو الحسن چشتی کے تعاون سے محترمہ نازمہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر شعبہ خواتین سیدہ فردوس نے پاکستان عوامی قوت کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کے وژن اور راول فانڈیشن کے فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ای-کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، راول نرسنگ کالج، راول ٹیکنیکل کالج، راول ہیلتھ اینڈ سائنسز انسٹیوٹ اور راول ڈینٹل اینڈ جنرل ہسپتال کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ علاقے میں بیوٹیشن اور ووکیشنل سینٹر چلانے والی محترمہ نازمہ نے پاکستان عوامی قوت شعبہ خواتین کی ممبر شپ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، پروگرام کے اختتام پر چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ کی صحت و سلامتی، طویل عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ آخر میں سیدہ فردوس نے راجہ ادیب، ابو الحسن چشتی اور محترمہ نازمہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قیمتی وقت نکال کر پاکستان عوامی قوت کے لیے شاندار کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا۔
