مری(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ وادی 5 (LA-44) ضلع مری کے تمام 3 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہونے کے بعدمسلم لیگ ن کے امیدوار احمد رضا قادری کلین سویپ کرتے ہوے مجموعی طور پر 331 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد راشد اسلام بٹ مجموعی طور پر 117 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے۔ایسے میں مسلم لیگ کے امیدواار نے مری میں پیپلز پارٹی کے امیدوار پر 214 ووٹوں کی برتری حاصل کی ایسے میں یہاں انتخابات کے موقع پر زبرردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا جہاں خواتین سمیت مردووٹروں کی بھاری تعداد نے انتخاب میں ووٹ پول کیئے۔ اس موقع پر پولنگ سٹیشنوں پر زبر دست حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے جن کی نگرانی ڈی پی او مری رضا تنویر سپر اور ڈی سی مری نے کی بھاری پولیس فورس کے ساتھ کی جبکہ اس سلسلہ ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے تحصیل کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے۔ اس طرح وادی 5 میں کل 8 امیدوار مد مقابل تھے 1080 جہاں سے جموں 6 مری کے 146 ووٹر تھے جن کیلئے تین پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی، اسامہ فاروق، سردار حسن اورنگزیب حاجی خلیل احمد نوید احمد عباسی,ور مستفیض عباسی سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور دیگر کارکنوں نے پولنگ اسٹیشن کادورہ کیا۔ ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے الیکشن کے سلسلہ میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اورپر تعینات افسران و جوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ، مشکوک افراد و اشیاء پر کڑی نظر اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے۔ایسے میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے دورہ کے دوران اس یقین کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا گیا تھا جہاں ووٹروں نے آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے۔
