مری( بیورورپورٹ)ضلع مری پولیس نے دو مختلف کارواٸیوں میں ایک کلو 450 گرام چرس اور 5 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ترجمان ضلع پولیس مری کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں نفیس سرور اور ان کی ٹیم طاہر حسین شاہ انچارج چوکی لہتراڑ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد اخلاص ولد محمد الیاس، ساکن دانوئی، ڈاکخانہ لہتراڑ بالا، تحصیل کوٹلی ستیاں کو گرفتار کر کےاس کے قبضہ سے 01 کلو 450 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 111/26 بجرم 9(1)3-C تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کر لیا۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ سعید اکبر کیانی کی قیادت میں ابرار حسین ASI اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تاج محمد ولد خیر اکبر، سکنہ وراستہ، ڈاکخانہ ہنگو، تحصیل و ضلع ہنگو کو گرفتار کر کےاس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 129/26 بجرم The Prohibition (Enforcement of Hud) Order, 1979 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت تھانہ پتریاٹہ میں مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی اومری ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ شراب اور دیگر منشیات کی خرید و فروخت ایک سنگین جرم اور معاشرتی برائی ہے، ایسے عناصر نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ منشیات و شراب فروشی سمیت ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


