پولیس چوکی گھوڑاگلی

ضلع مری کی پولیس چوکی گھوڑاگلی نے اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا

مری(بیورو رپورٹ)ضلع مری کی پولیس چوکی گھوڑاگلی کے انچارج اظہر اقبال گوندل اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے عبدالصمد ولد چن زیب، سکنہ پھگواڑی، تحصیل و ضلع مری کو گرفتار کر لیا۔ترجمان مری پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم تھانہ مری میں درج مقدمہ نمبر 748/25 مورخہ 29-10-2025، بجرم 395/365 ت پ میں مطلوب تھا۔اس مقدمہ میں قبل ازیں ایمان عباسی اور علی حمزہ کو گرفتار کرکے جوڈیشل کیا جا چکا ہے، جبکہ مقدمہ میں ملوث مزید دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں