مری (بیورو رپورٹ)جامع مسجد گھوڑاگلی کی انتظامی کمیٹی اور اہلِ علاقہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مسجد کی انتظامی کمیٹی نے آمدن و اخراجات کی مکمل تفصیلات پیش کیں، جنہیں شرکائے اجلاس نے شفاف، واضح اور اطمینان بخش قرار دیا۔ مسجد کے اندر موجود انتظامی امور اور مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا، ان کے حل کے لیے متفقہ فیصلے کیے گئے، جبکہ انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پہلے سے موجود کمیٹی میں نئے اراکین بھی شامل کیے گئے۔یہ بھی طے پایا کہ آئندہ مسجد سے متعلق کسی بھی مسئلے کو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث لانے کے بجائے براہِ راست انتظامی کمیٹی کے علم میں لایا جائے گا، تاکہ بروقت، خوش اسلوبی کے ساتھ اس کا حل نکالا جا سکے۔

