مری(بیورو رپورٹ )ضلع مری کے تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوۓ قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری اے کا مرکزی اشتہاری مجرم حامد عباس ولد گل عباس گرفتار کرلیا جو مقدمہ نمبر 139/25 بجرم 302/34 ت پ میں مطلوب تھا، مری پولیس ترجمان کے مطابق 05 جولائی 2025 کو والی بال میچ کے دوران فائرنگ کرکے فیصل محمود کو قتل کیا گیا تھا،قتل کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ تھا جس کا مرکزی اشتہاری مجرم حامد عباس 20 اکتوبر 2025 سے اشتہاری اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا، ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں محمد نفیس سرور کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیم نے اشتہاری مجرم کوہیومن انٹیلی جنس اور دیگر ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، مقدمہ میں قبل ازیں ملزمان صائم ازکار اور شازیب ولد حاجی وقار مرحوم کو گرفتار کرکے جوڈیشل کیا جا چکا ہے۔ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی،قانون سے فرار اختیار کرنے والے ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
