راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم نوجوان نسل کے لیے ایک ایسا پروگرام چلا رہے ہیں جس سے وہ ملک و قوم کے لیے ایک مفید شہری ثابت ہوں گے ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں مختلف مکاتب فکر کے جید شخصیات اور سیاسی و سماجی رہنماں سے ملاقات میں کہی ان سے ملاقات کرنے والوں میں برگیڈیئر (ریٹائرڈ) آفندی. ڈاکٹر طارق ہیڈ آف ای این ٹی پمز ہاسپٹل۔ نامور وکیل خرم جوئیہ ایڈووکیٹ ۔میجر (ریٹائرڈ) احمد ندیم سڈل .جھنگ سیداں سے سیاسی رہنما راجہ جاوید. راجہ حیدر .مقدس بشیر اور بزنس سیکٹر کی معروف شخصیت عافیہ شبیر سمیت علم ماڈل سکول علی پور کی پرنسپل نورین ارشاد ڈاکٹر ثنا جویریہ۔ ثنا زہرا حسنہ ملک۔ عبداللہ سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان وفود نے اپنے علاقوں کے مسائل سمیت پاکستان کی ترقی اور سالمیت سمیت دیگر امور پر اپنی اپنی آرا اور تجاویز دیں ۔ان وفود نے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور۔ بیانیے اور عملی طور پر جو کام کیے گئے ہیں ان کی تعریف کی اور کہا کہ ہم ان اقدامات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی اپنی تجاویز بھی دیں۔ چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم وہ نظام لا رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے کارآمد ثابت ہوگا ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں ہم حکومت میں نہ ہونے کے باوجود بھی مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کا وہ مظاہرہ کر رہے ہیں جو آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم۔ ٹیکنیکل تعلیم ۔ای کامرس روزگار اور صحت کے شعبوں میں ہم انقلابی اقدامات کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے وہ کام کر جائیں جو ملک کی 78 سالہ تاریخ میں کسی پارٹی نے نہیں کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم صحت کے شعبے میں خود صحت کارڈ متعارف کرا چکے ہیں جبکہ راول فانڈیشن کے زیر اہتمام ہم عام آدمی کی صحت کے لیے بھی ایک کارڈ متعارف کرایا ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔
