مری(بیورو رپورٹ)دختران اسلام اکیڈمی بانسرہ گلی مری میں شاندار نتائج پر تقریب تقسیم انعامات 2026-2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے قیم اور تعلیمی کمیٹی کے رکن راجہ ممتاز، سابق امیر ضلع اور چیرمین اکیڈمی غلام احمد، نومنتخب امیر ضلع حماد المحمود ، ضلع مری کی معروف تعلیمی وسماجی شخصیت جناب تعارف حسین ، ڈائریکٹر اکیڈمی اعجاز احمد ، اور ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان احمد نے شرکت کی۔تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات اور اساتذہ میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیے گئے۔طالبات نے بھرپور نظم وضبط سے مختلف پروگرامات پیش کیے۔آخر میں مقررین نے خطاب کرتے ہوۓ شاندار نتائج پر مبارکباد دی۔
