مری( بیورو رپورٹ)مری ایکسپریس وے کورنگ ویو پھری کے مقام پر زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص کے زخمی۔ریسکیو 1122کے زرائع کے مطابق کورنگ ویو پھری کے مقام پرزمین کے تنازعے پر ایک شخص کو گولی لگی۔جس کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔مری پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا نے ایس ایچ او تھانہ مری کو فوری موقع پر پہنچنے اور واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا، پولیس موقع پر موجود ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری، زخمی کے بیان قلمبند کر کے مقدمہ درج کیا جارہے ہیں۔ڈی پی او مری نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔
