تھانہ کوٹلی ستیاں نے منشیات فرش گرفتار کرکے 2 کلو 840 گرام چرس برآمد کرلی

مری( بیورو رپورٹ ) ضلع مری کے تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے کی منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران 2 کلو 840 گرام چرس برآمد کرلی، ایس ایچ او تھانہ کوٹلی ستیاں نفیس سرور اور ان کی ٹیم چن زیب اے ایس آئی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد سجاد عرف فوجی ولد فضل الٰہی، سکنہ کٹھیاں، تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع مری کو گرفتار کر کے اس قبضہ سے 2 کلو 840 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 134/26 تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کر لیا۔گرفتار ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی منشیات کے متعدد مقدمات درج ہو چکے ہیں، جن میں اٹک میں 01اسلام آباد میں 02جبکہ کوٹلی ستیاں میں 04 مقدمات شامل ہیں۔ملزم نے ماضی کی کارروائیوں کے بعد بظاہر توبہ کرکے معزز شہری ہونے کا روپ دھار رکھا تھا، تاہم ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نفیس سرور کی قیادت میں تھانہ کو ٹلی ستیاں پولیس نے ملزم کی مسلسل نگرانی جاری رکھی اور اسے منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم منشیات کا ہول سیل ڈیلر تھا، جو مقامی سطح پر منشیات فروخت کرنے والے دیگر منشیات فروشوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کوٹلی ستیاں پولیس کو شاباش دیتے ہوۓ کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کےتحت کارروائیاں جاری رہیں گی، نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصراپنے انجام کے لیے تیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں