ایبٹ آباد ( بیورو رپورٹ) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نملی میرا اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جستر کی اپ گریڈیشن کے لئے نملی میرا اساتذہ تنظیم کے وفد نے پارلیمانی سیکرٹری ایلمنٹری ایجوکیشن خیبر پختونخواہ سردار رجب علی عباسی سے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت نملی میرا اساتذہ تنظیم کی صدر ثوبیہ شوکت نے کی ۔ملاقات میں وفد نےسردار رجب علی خان عباسی کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا تفصیل سےتذکرہ کیا گیا۔دو الگ الگ درخواستوں پر گرلز ہائی اسکول نملی میرا کو ہائیر سیکنڈری اسکول اور گرلز پرائمری اسکول جستر کو مڈل کا درجہ دینے کے لئے صدر تنظیم نے سردار رجب علی خان کو والدین کی جملہ پریشانیوں سے آگاہ کیا ۔ممبر صوبائی اسمبلی نے اساتذہ تنظیم کے اس امر کو سرہاتے ہوئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ۔صدر تنظیم ثوبیہ شوکت کے ہمراہ گروپ میں سردار عرفان اور دیگر شامل تھے۔


