مری(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مری کے جنرل سیکرٹری ثاقب علی عباسی نے تحصیل لورہ یونین کونسل گورینی میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سید علی شاہ باچا اور جنرل سیکرٹری شازی خان, سید سلیم شاہ سے تفصیلی ملاقات بھی کی۔ملاقات میں حلقہ PK-43 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار عتیق ادریس بھی موجود تھے۔ اس کے بعدثاقب علی عباسی نے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا ۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کا تحصیل لورہ یونین کونسل گورینی میں یہ جلسہ انتہاٸی اہمیت کا حامل ہے۔سردار عتیق ادریس دوبارہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی لوگوں کو جوڑنے میں کامیاب ہوۓ ہیں۔
