ملک میں پھولوں کی انڈسٹری ایک بڑے کاروبار کا درجہ رکھتی ہے :ڈاکٹر مصدق ملک

مری (بیورو رپورٹ )وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی آلودگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گرین پاکستان پروگرام کو فروغ دینے کے لیے ماضی کی روایات کو ایک تحریک کے صورت میں زندہ کرنے کی اشد ضرورت ہے جس میں درختوں پودوں اور پرندوں کا بڑا کردار تھا جو ہماری سوسائٹی سے غائب ہیں انسانی زندگی پھول اور اس کی خوشبو کے مختلف رنگوں سے مزین ہے جس کے ماحول پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کے سدباب میں ممد ومعاون ثابت ہوتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پھولوں کی انڈسٹری ایک بڑے کاروبار کا درجہ رکھتی ہے جو آمدنی کا بڑا ذریعہ بھی ہے اور اس کے ساتھ لوگوں کا کاروبار بھی وابستہ ہے وفاقی وزیر نے اسں امر پر زوردیکر کہا کہ عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے اس طرح کی نمائشیں پورے ملک میں منعقد ہونی چاہیں انھوں نے نمائش کے انعقاد کو زبر دست الفاظ میں سراہا ھے وہ پی سی بھوربن میں نیشنل ہاٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 26ویں مڈ سمر نمائش کی اختتامی تقریب سے خطا ب کر رھے تھے نمائش کا افتتاح لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے پرنسپل بریگیڈیئر(ر) جواد احمد ذکاء( ستارہ امتیاز ملٹری) نے کی تقریب سے سوسائٹی کے چیئرمین افتخار اعوان وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری ڈاکٹر پروفیسر رافعیہ ممتاز ریاض بخاری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سوسائٹی کے وائس پریذیڈنٹ محمد شاعر اور پبلسٹی سیکرٹری محمد خالد بھی موجودتھے پی سی بھوربن میں ایک روزہ منعقدہ نماش میں مختلف قسم کے پھول رکھے گئے تھے جسے شہریوں کے علاوہ ملک بھر سے انے والے سیاح فیملیز نے خوب سراہا ایک روزہ نمائش میں لارنس کالج کھوڑا گلی پی سی بھوربن سی ایم ایچ سی ڈی اے فلوری کلچرل اور دیگر اداروں نے اپنے اپنے سٹال سجا رکھے تھے تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں کے درمیان شیلڈ ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں