union council ghora gali

دفتر یونین کونسل گھوڑاگلی میں جشن آزادی کی خوبصورت تقریب

مری ( بیورورپورٹ)‌ضلع مری کی یونین کونسل گھوڑاگلی کے دفتر میں جشن آزادی کی خوبصورت تقریب منعقد ہوئی جس میں‌معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیک کاٹا .تقریب کا انعقاد سیکرٹری یونین کونسل گھوڑاگلی زاہدعباسی نے کیا تھا .جبکہ نقریب میں سابق ناظم یونین کونسل گھوڑاگلی حاجی ٰخلیل احمد / ایڈمنسٹریٹریونین کونسل گھوڑاگلی عبان آسی /سابق ہیڈماسٹرگورنمنٹ سکول ساملی تجال سید اظہر علی شاہ /سی ای او میڈیا زون نیٹ ورک راجہ افضال سلیم /سیاسی و سماجی شخصیات راجہ حیدر سلطان /راجہ شہزاد رشید/ عامر عباسی / نیر سلیم عباسی ‌‌/صحافی آصف شوکت عباسی/ راجہ مہتاب اعتبار عباسی /اظہارعباسی/عرفان عباسی /پنجاب بنک کےافضال عباسی /سہیل عباسی اور دیگر نے شرکت کی .تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم یونین کونسل گھوڑاگلی حاجی خلیل احمد نے کہا کہ یہ ملک ہمیں‌بڑی قربانیوں‌کے بعد ملا ہے اس کی ہمیں‌قدر کرنے چاہیے .ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل گھوڑاگلی عبان آسی نے کہ بیواو‌ں اور بزرگ شہریوں‌کے مسائل ترجیحی بنیادوں‌پر حل ہونگے اور ان سے سرکاری فیس میں‌بھی خصوصی رعایت ہوگی .
union council ghora gali

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں