مری (بیورورپورٹ) پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے زیر انتظام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گھوڑاگلی مری پانی کی بورنگ کا آغاز کردیا گیا .حکومت پنجاب کے اس پروجیکٹ کے تحت عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہے .ہیوی بورنگ مشین کے تحت پانی کی بورنگ کا کام جاری ہے .زرائع کےمطابق پانی کی کامیاب بورنگ کے بعد فلٹریشن پلانٹ کے لیے کمرہ بنایا جائے گا اس کے بعد گورنمنٹ سکول کے طلبہ اور مقامی آبادی کو صاف پانی فراہم کیا جائےگا.گورنمنٹہائی سکول گھوڑاگلی میں طلبہ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا .اسی وجہ سے گرمیوںمیں چھٹیاں بھی دے دی گئیںتھی .اس سکول کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں شدیدپانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بچوں کے لیے پینے کا پانی بھی دستیاب نہٰیں ہوتا .اس پر رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ حیدر سلطان کی کوششوںسے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے تحت یہ پانی کی بورنگ اور فلٹریشن لگایا جارہا ہے تاکہ پانی کی کمی کا یہ مسئلہ حل ہوسکے .
