واشنگٹن ( انٹرنیشنل پریس ایجنسی) امریکی صدر ٹرمپ نے چین اور روس کوایران کو ہتھیار فروخت کرنے سے خبردار کردیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی اور روسی صدور نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے۔ سوشل میڈیا ٹروتھ پر اپنے ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے بیجنگ میں حالیہ ملاقات میں مجھے بتایا کہ چین کسی صورت ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا، چینی صدر کے اس بیان کا اطلاق چینی کمپنیوں پر بھی ہوتا ہے، شی جن پنگ نے کہا تھا کہ چینی کمپنیاں ایران کو ہتھیار نہیں بیچیں گی، باہمی تعلقات کی بنیاد پر چینی صدر کی بات پر یقین رکھتا ہوں، میں بھی چینی صدر کیلئے بڑے اقدامات کررہا ہوں۔
روسی صدر پیوٹن نے بھی کہا کہ وہ ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے۔
یوکرین جنگ کے باوجود زیلنسکی کی طرح پیوٹن سے تعلقات برقرار ہیں۔ ہم یوکرین کو براہ راست ہتھیار نہیں بیچتے بلکہ نیٹوممالک کو فروخت کرتے ہیں، نیٹو ممالک ہتھیاروں کی پوری قیمت ادا کرتے ہیں، یہ ہتھیار بعد میں کیسے تقسیم ہوتے ہیں یہ مجھے علم نہیں۔ چین یا روس اگر ایران کو ہتھیار فروخت کریں گے تو یہ ان کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ میرے خیال میں یہ دونوں ملک جنگ میں حصہ دار نہیں ہیں، اگر چین اور روس شریک جنگ ہوتے تو ان کیلئے بہت برا ہوتا۔
