راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی ) رکن صوبائی اسمبلی رفعت عباسی کی ہمشیرہ کی رسم قل راولپنڈی میں ادا کی گئی بڑی تعداد میں سیاسی کارکنان اور عہدیداران کی شرکت ۔ ایم پی اے رفعت عباسی کی ھمشیرہ اور مسلم لیگی ر ہنما ثمینہ عباسی کی رسم قل راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں سینیٹر چوھدری تنویر ، ایم این اے بیرسٹر دانیال چوھدری ، راجہ حنیف ایم پی اے ، ضیاء اللہ شاہ ایم پی اے اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور رفعت عباسی سے تعزیت کی ۔اس موقع پر ایم پی اے کے کوآرڈینیٹر وقاص عبّاسی ، یاسر عبّاسی اور دیگر فیملی ممبران بھی موجود تھے ۔شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے دُعا کی اور لواحقین کے ساتھ دلی ھمدردی کا اظہار کیا ۔
