راولپنڈی بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات میں گوجرخان ،مری اور تلہ گنگ کے طلبہ و طالبہ نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کرلیں‌

راولپنڈی ‌( بیورورپورٹ )‌بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے میٹرک سالانہ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا .العامر فاونڈیشن پبلک سکینڈری سکول فار بوائز دولتالہ گوجرخان کےمحمدمنان احتشام نے پہلی پوزیشن جبکہ پریزنٹیشن کانونٹ سکول پنڈی پوائنٹ مری کی زونیرہ طاہر نے دوسری پوزیشن جبکہ کیمرج انٹرنیشنل بوائز سیکنڈری سکول تلہ گنگ کے محمد فصیح عبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی .ان ہونہار طلبہ و طالبات کے اعزاز میں فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے اڈیٹوریم میں‌میں ایک تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو انعامات دیئے جائیں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں